ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سٹورٹ براڈ نے وسیم اکرم کی 414 ٹیسٹ وکٹوں کا ریکارڈ برابر کردیا

سٹورٹ براڈ نے وسیم اکرم کی 414 ٹیسٹ وکٹوں کا ریکارڈ برابر کردیا

Tue, 05 Jun 2018 13:51:34    S.O. News Service

لیڈز،4؍جون (ایجنسی) انگلش کرکٹر سٹورٹ براڈ کا بڑا اعزاز، وسیم اکرم کی 414 ٹیسٹ وکٹوں کا ریکارڈ برابر کردیا۔انگلش فاسٹ بالر سٹوارٹ براڈ نے ٹیسٹ کرکٹ میں سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ برابر کردیا، جو ایک وکٹ مزید حاصل کرکے ان سے آگے نکل جائیں گے۔ سٹورٹ براڈ نے پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کر کے یہ اعزاز حاصل کیا۔ اس طرح سٹورٹ براڈ زیادہ وکٹیں لینے والے مشترکہ طور پر دنیا کے 13ویں باﺅلر بن گئے ہیں۔ وسیم اکرم نے 104 ٹیسٹ میچز میں 414 وکٹیں لے رکھی تھیں جبکہ سٹوارٹ براڈ نے 118 میچز کی 214 اننگز کھیل کر ان کا ریکارڈ برابر کیا ہے۔


Share: